نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت نے آزادکشمیر کی صورتحال سے متعلق پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے انھیں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسوال سے خواجہ آصف کے بیانات سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جانب سے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں۔
ہم ان من گھڑت دعوﺅں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزادکشمیر میں ہونے والے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ عندیہ دیا تھا کہ ایسا انڈیا کے ایما پر کیا جا رہا ہے۔