جارجیا میلونی

ٹرمپ میری چھوڑیں، اپنی مقبولیت پر توجہ دیں،جارجیا میلونی

میلان(انٹرنیشنل ڈیسک ) اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری مقبولیت میں آپ کی دوستی نے اضافہ نہیں کیا، میری مقبولیت کا دارو مدار اٹلی کے مفادات کے دفاع کے لیے میری صلاحیت پر ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے جواب میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

اطالوی وزیراعظم نے ایک بیان میںکہا کہ میں نے ہمیشہ اٹلی کے مفادات کا دفاع کیا ہے، اٹلی میں امریکی اڈوں کے استعمال کے معاہدوں کا احترام کرتے آئے ہیں، جب تک وزیرِاعظم ہوں معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔میلونی نے امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری مقبولیت آپ کا مسئلہ نہیں، میرا مشورہ ہے آپ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں