واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈیوڈ سیکس نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طویل تنازع اور ممکنہ جنگ کے خاتمے کےلئے بہترین راستہ ہے۔
غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرڈیوڈسیکس کاکہنا ہےکہ ایران میں کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کےلئے تقریبا 10لاکھ فوجیوں کی ضرورت پڑسکتی ہے،جبکہ اس نوعیت کافوجی منصوبہ نہ صرف انتہائی مہنگا بلکہ “خودکشی کے مترادف” ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا فوجی مداخلت کے بجائے سفارتکاری اور مذاکرات ہی خطے میں پائیدار امن کے حصول کا موثر ذریعہ ہیں