سپریم کورٹ

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاﺅنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد(کورٹ نیوز)سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاﺅ نس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاﺅنس کی منظوری دے دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی الاﺅنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔گریڈ 1 سے 6 تک کا الاﺅ نس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا، گریڈ 7 سے 10 تک کا الاﺅ نس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے، جبکہ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاﺅنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہوگیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ گریڈ 16 کے افسران کا الاﺅنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیا، گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاﺅنس 15 ہزار سے بڑھ کر 30 ہزار روپے ہوگیا، گریڈ 18 کے افسران کا الانس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گریڈ 19 کے افسران کا الاﺅنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاﺅنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاﺅنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی الاﺅنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 27-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں