اسلام آباد(کورٹ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا کے بجٹ پر مشاورت کیلئے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی اور مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کی ملاقات کیلئے درخواست پر اعتراض دور کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ رجسٹرار آفس نے اس نوعیت کے مقدمات کی فہرست عدالت کے سامنے پیش کر دی۔
رجسٹرار آفس کی پیش کی گئی رپورٹ میں بتایاگیاکہ جیل ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ بنا ہوا ہے۔ وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے کہ بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات کی یہ پہلی درخواست ہے،اس سے قبل جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کا مکمل ریکارڈ بھی لگایا ہوا ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ میں آرڈر کروں گا۔