سٹارفٹبالر لیونل میسی

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا، ،ناروے کی عراق کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست

کینساس،بوسٹن (سپورٹس نیوز )فٹبال ولڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے سٹارفٹبالر لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ،ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔۔ فٹ بال ورلڈ کپ میں الجزائر کے ساتھ میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار پلیئر لیونل میسی کا جادو چل گیااور انہوں نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی اور اس طرح وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہ 38 سال، 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔ ارجنٹینا کے 3گول کے مقابلے میں الجزائر کوئی گول اسکور نا کرسکا۔ فیفا ور لڈکپ کے ایک اور سنسنی خیز میچ میں فرانس نے سینیگال کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا ۔ اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے 2 گول اسکور کیے۔

اس میچ میں فرانس کے ایم باپے نے سینیگال کے خلاف 2 گول کرکے اس کھیل کے 2 لیجنڈ کھلاڑیوں پیلے اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ فیفا ورلڈ کپ کے ایک اور مقابلے میں ایرلنگ ہالینڈ کے 2 گول کی بدولت ناروے نے عراق کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں ایک کے مقابلےمیں 4گول سے شکست دے دی۔بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ناروے اور عراق کے درمیان پہلا ہاف دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ۔اس ہاف میں شائقین کو تیز اور اٹیکنگ فٹ بال دیکھنے کو ملی۔ میچ میں اسکورنگ کا آغاز ناروے نے کیا جب ان کے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے 29ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔

صرف 10 منٹ بعد عراق کے ایمن حسین نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قبل ہالینڈ ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دکھائی دیے اور ٹیم کو پھر سے برتری دلادی۔وقفے تک مقابلہ 1-2 سے ناروے کے حق میں تھا۔کھیل کے 76 ویں منٹ میں اوسٹی گارڈ نے ناروے کیلئے تیسرا گول کردیا اور آخری لمحات میں عراق کے ایمن حسین کی جانب سے کیے گئے اون گول کے سبب ناروے نے 1-4 کی برتری حاصل کرلی، میچ کا خاتمہ اسی اسکور پر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں