فیصل آباد(نمائندہ خصو صی)محکمہ تعلیم فیصل آباد کی ایک ملین سے زائد کی مبینہ کرپشن کی اعلی سطح کی انکوائری رپورٹ مخبر ڈاٹ کام نے حاصل کر لی۔

انکوائری رپورٹ میں موصوف ڈپٹی ڈی ای او سٹی کی 1 ملین سے زائد کرپشن ثابت ہونے پر فوری عہدہ سے ہٹھا کر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش۔
26 مئی 2026 کو ڈائیریکٹر پنجاب (انکوائری افسر) نے سیکرٹری تعلیم کو سفارشات کے ساتھ مراسلہ بمعہ مکمل انکوائری رپورٹ جمع کر وا دیا
مزید ڈائیریکٹر پنجاب (انکوائری افسر) نے 11 لاکھ کی ریکوری کی سفارش بھی کی ۔۔
پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی بھی سفارش کی گئی۔
مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ جمع کروانے کے بعد تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی کاروائی سیکرٹری تعلیم پنجاب کے آفس سے کوئی کاروائی نہ ہو سکی