رنبیر کپور

رنبیر کپور ہالی ووڈ میں آڈیشن دینے سے خوفزدہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہالی ووڈ میں آڈیشن دینے سے خوفزدہ ہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ میری مغربی فلم انڈسٹری کے لیے کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میری گاڑی یہاں ٹھیک چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں خوش ہوں، میرے ہالی ووڈ والے کوئی خواب نہیں ہیں۔ رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ سے یقین ہے کہ اگر آپ دنیا بھر کے سامعین تک پہنچنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی ثقافت اور زبان کے ساتھ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آڈیشنز دینے سے بھی ڈرتا ہوں اور ہالی ووڈ پروڈکشنز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ لوگ بڑے نامور اداکاروں سے بھی آڈیشنز لیتے ہیں جبکہ اس طرح کا رجحان بھارت میں بہت ہی کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں