آبنائے ہرمز

سیاسی طور پر آبنائے ہرمز کھول دی گئی، مکمل بحالی ایک سست اور پیچیدہ عمل ہوگا،وائٹ ہاﺅ س

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )وائٹ ہاﺅ س نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی ایک سست اور پیچیدہ عمل ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅ س کا کہنا ہے کہ سیاسی طور پر آبنائے ہرمز کھول دی گئی ہے تاہم عملی طور پر ابھی مزید اقدامات کی ضرورت باقی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے بحری جہازوں کو کہا تھا کہ وہ اپنے انجن سٹارٹ کریں تاہم حقیقت یہ ہے کہ ابھی مکمل محفوظ صورتحال موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا عمل اس ہفتے جاری رہے گا جس کے بعد عملی طور پر راستہ کھولا جائے گا لیکن اس کے باوجود یہ خدشہ موجود ہے کہ سمندری راستہ ابھی مکمل طور پر محفوظ نہیں ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ سست، مشکل اور موسم پر منحصر عمل ہے کیونکہ آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے میں مزید چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔بعض تجارتی جہاز اور انشورنس کمپنیاں اب بھی اس راستے سے گزرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر سکتی ہیں اور ممکن ہے کہ وہ حفاظتی سکواڈ یا قافلوں کے ساتھ سفر کو ترجیح دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں