تہران (انٹرنیشنل نیوز )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طویل تفصیلی مذاکرات کے بعد مجلسِ شوری اراکین نے مفاہمتی یادداشت کے متن کی حمایت کی۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری شقیں شامل کروانے میں اہم کردار ادا کیا، مفاہمتی یادداشت کئی ماہ پر محیط مذاکرات کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت جنگ کے خاتمے اور باضابطہ مذاکرات کے آغازکی جانب ایک اہم قدم ہے، ایران تمام ممکنہ حالات اور آپشنز کے لیے تیار ہے۔ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پرعملدرآمد ہوجائے تو یہ ہمارے لیے قابل فخر دستاویز ہوسکتی ہے۔