ثنا فیصل

ثنا فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ بتا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ بتا دی۔ثنا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اور فیصل قریشی کو ایک کاسمیٹک کلینک میں آئی وی ڈرپس لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھ سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات میں سے ایک یہ ہے کہ آپ آئی وی ڈرپس کیوں لگواتی ہیں؟ثنا فیصل نے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ میرے لیے روز مرہ زندگی کے معمولات کو بحال رکھنے میں میری مدد کرنے کا بہترین طریقہ ہیں اور یہ وٹامنز اور ضروری غذائی اجزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ بھی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں