واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔
امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے روز 28 سال بعد میگا ایونٹ میں واپسی کرنے والی ٹیم اسکاٹ لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دی۔
اسکاٹش ٹیم کی جانب سے جان میکگن نے میچ کا واحد گول کیا تو یہ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے تیکنیکی طور پر 28 سال بعد کیا جانے والا پہلا گول تھا۔اسکاٹ لینڈ نے آخری بار فیفا ورلڈ کپ 1998 میں کھیلا تھا، جس کے بعد وہ رواں فٹبال ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔