تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی دارالحکومت تہران میں وزارتِ خارجہ کے باہر مظاہرین نے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے اور اس کی بعض شقوں کے خلاف احتجاج کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے واشنگٹن کے ساتھ زیرِ غور مفاہمت کی مخالفت میں نعرے لگائے اور مقف اختیار کیا کہ مجوزہ معاہدے کی بعض شقیں قومی اصولوں اور ملک کے اسٹریٹجک مفادات سے متصادم ہیں۔
مظاہرین نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی دبا کے مقابلے میں زیادہ سخت مقف اختیار کریں اور جوہری پروگرام یا ملکی خودمختاری سے متعلق کسی بھی قسم کی رعایت نہ دیں۔احتجاج میں شریک بعض افراد نے مذاکرات کی نگرانی کرنے والے حکام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انہیں اس معاملے کے انتظام کا ذمہ دار قرار دیا اور مذاکراتی ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔