لاس اینجلس، ٹورنٹو(سپورٹس نیوز )فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے تیسرے میزبان ملک امریکا کے شہر لاس اینجلس میں بھی ایونٹ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔لاس اینجلس اسٹیڈیم میں میزبان امریکا اور پیراگوئے کے میچ سے قبل ایونٹ کی تیسری افتتاحی تقریب ہوئی جس میں میوزیکل بینڈز کی پرفارمنسز نے سماں باند ھ دیا۔
فارمنسز ایسی تھی کہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔ اس سے قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب نے شائقین کے دل جیت لئے ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا کے میچ سے قبل ہونیوالی تقریب میں ایلیسیا کارا، جیسی ریز، نورا فتیحی اور ایل یانا سمیت متعدد فنکاروں نے شاندار پر فارمنس دیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنٹو کا اسٹیڈیم کینیڈا کے روایتی رنگوں میں نہا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی۔اس تقریب میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔