یواے ای

ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی، یواے ای نے دعوی مسترد کر دیا

ابوظہبی (انٹرنیشنل نیوز)متحدہ عرب امارات نے اس دعو ے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی، ایران کے منجمد فنڈز نہ جاری ہوئے اور نہ ہی منتقل کیے گئے۔برطانوی خبررساں ا دارے نے دعوی کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

رائٹرزکے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق جاری مذاکرات کے آخری مراحل کے دوران سامنے آئی ہے۔دو علاقائی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے تقریبا 10 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے جن میں سے 3 ارب ڈالر سے زائد رقم پہلے ہی ایران کو فراہم کی جا چکی ہے۔

دیگر دو ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی رقم 20 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے اور یہ اقدام ایران کے حملے روکنے کے بدلے طے پایا۔تاہم متحدہ عرب امارات نے میڈیارپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی۔ ایران کے منجمد فنڈز نہ جاری ہوئے اور نہ ہی منتقل کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں