میکسیکو سٹی (سپورٹس نیوز) فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 اور میکسیکو کے 1 کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا۔جنوبی افریقن کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا اور جنوبی افریقا نے بقیہ میچ 9 کھلاڑیوں سے کھیلا جبکہ کھیل کے آخری منٹوں میں میکسیکو کے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں 7 مواقع پر 1 میچ میں 3 یا زائد ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔2006 کے ورلڈ کپ میں پرتگال بمقابلہ نیدر لینڈز کے میچ میں سب سے زیادہ 4 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 کی شکست دی تھی۔