ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ اور لوک سبھا کی رکن کنگنا رناوت نے نئی نسل کے اداکاروں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حسد اور ناراضی کا احساس زہریلا ہے۔
ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ کسی ایسے شخص سے سیکھنے کے لیے ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے جو زیادہ باصلاحیت ہو، اگر کوئی مجھ سے کم باصلاحیت ہے تو اسے میرا تحفظ ملنا چاہیے، مجھے ان کے ساتھ ایسے سلوک کرنا چاہیے جیسا کہ ایک سرپرست کرے گا اور اگر کوئی مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہے تو قدرتی طور پر مجھے ان سے سیکھنا چاہیے اور ان کی رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔
کنگنا نے دیپیکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں گھر سے آئی تھی میں نے جو بھی سیکھا ہے وہ دوسروں کا مشاہدہ کرکے سیکھا ہے، جب میرے ہم عصروں کی بات آتی ہے، جیسے دیپیکا سمیت دیگر کی، ان کا ایتھلیٹک پس منظر تھا اور میں سائنس کے بیک گرانڈ سے آئی ہوں، میں دیکھتی ہوں کہ وہ ورزش اور فٹنس کے ساتھ کتنے نظم و ضبط رکھتے ہیں۔انہوں نے دیپیکا کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت کی اور کہا کہ بطور ٹاپ اداکارہ دیپیکا کو یہ درخواست کرنے کا حق حاصل ہے۔