سزائے موت

پسند کی شادی تنازع میں گاوں جلانے کا مقدمہ، عدالت میں 2 سرداروں کے نام شامل کرنے کی درخواست مسترد

جیکب آباد(کورٹ نیوز)جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع میں گاو¿ں جلانے کا مقدمہ، عدالت نے 2 سرداروں کے نام شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیل کے مطابق جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع پرگاوں محمد صدیق آرائیں میں درجنوں گھر جلائے جانے کے واقعے سے متعلق کیس میں جیکب آباد کی سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے مدعی غلام شبیر برڑو کی جانب سے سردار صدام حسین برڑو اور سردار احمد علی چنا کے نام مقدمے میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے،

سرداروں کے وکیل مظفر علی رند کے مطابق مدعی نے دونوں سرداروں کے نام مقدمے میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے رد کر دیا، دوسری جانب مدعی کے وکیل نثار احمد مغیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاوں جلانے کے کیس میں اے ٹی سی کے سیکشن شامل ہیں اس لیے اب مقدمہ شکارپور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں مدعی کی جانب سے دونوں سرداروں کے نام مقدمے میں شامل کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں