مارک کمٹ

واشنگٹن کی فوجی کارروائیاں مختلف سفارتی تعطل کو روکنے کیلئے ہیں، مارک کمٹ

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکہ کے ریٹائرڈ جنرل اور سیاسی و عسکری امور کے سابق معاون وزیر مارک کمٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی فوجی کارروائیاں کسی نئے جنگی واقعے کے ردعمل کے بجائے ایران اور امریکہ کے مختلف سفارتی تعطل کو روکنے کیلئے ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے مارک کمٹ نے کہا کہ کشیدگی کی بنیادی وجہ سفارتی محاذ پر پیدا ہونے والی مایوسی معلوم ہوتی ہے، امریکہ کی یہ حکمت عملی ماضی میں ویتنام جنگ کے دوران بھی استعمال کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب شمالی ویتنام کے مذاکرات کار بات چیت کو طول دیتے رہے تو امریکہ نے ہنوئی اور ہائفونگ کی بندرگاہوں پر بمباری کی جس کے بعد وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے۔تاہم انہوں نے اس بات پر شکوک کا اظہار کیا کہ آیا یہی طریقہ ایران کے معاملے میں موثر ثابت ہو سکتا ہے یا نہیں، کیونکہ ایرانی صبر اور وقت کو اپنی اہم ترین سفارتی طاقتوں میں شمار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں