عالمی منڈی

عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

لندن(انٹرنیشنل نیوز )مشرقِ وسطی میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی منڈیوں پر نمایاں ہونے لگے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.54 فیصد اضافے کے بعد 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 1.81 فیصد اضافے کے ساتھ 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اماراتی مربن آئل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو تقریبا 1.98 فیصد بڑھ کر 90 ڈالر فی بیرل کی سطح تک جا پہنچی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے عالمی سرمایہ کاروں اور توانائی کے شعبے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔حالیہ صورتحال کے باعث سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان تنا میں مزید اضافہ ہوا تو خام تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تیل مہنگا ہونے سے دنیا بھر میں مہنگائی کے دبا میں اضافہ اور مختلف معیشتوں کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں