ماہرہ خان

ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ماہرہ خان

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں آج بھی لوگ مینٹل ہیلتھ کے موضوع پر گفتگو کرنے سے ہچکچاتے ہیں، حالانکہ دماغی امراض بھی دیگر جسمانی بیماریوں کی طرح توجہ اور علاج کے متقاضی ہوتے ہیں۔

لندن میں منعقدہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ اب بھی اس موضوع پر بات کرتے ہوئے شرمندگی یا جھجک محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے متعدد افراد بروقت مدد حاصل نہیں کر پاتے۔اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی بیماریوں کو بھی عام طبی مسائل کی طرح سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

ان کے مطابق اگر معاشرے میں اس حوالے سے آگاہی بڑھے تو لوگ اپنی مشکلات کے بارے میں زیادہ اعتماد کے ساتھ بات کر سکیں گے اور مناسب علاج تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔اداکارہ کے مطابق ایک صحت مند اور محفوظ معاشرہ اسی وقت تشکیل پا سکتا ہے جب ذہنی صحت، احترامِ انسانیت اور سماجی ذمے داری جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی جائے اور انہیں سنجیدگی سے لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں