کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنے حج کے سفر کے دوران پیش انے والے روحانی تجربے کا انکشاف کیا ہے۔جویریہ اور سعود نے سال 2022 میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔ اسی مقدس سفر کے دوران جویریہ کو ایک غیر معمولی اور معجزاتی تجربے سے گزرنے کا شرف حاصل ہوا۔
جویریہ کے مطابق انہوں نے دورانِ حج محسوس کیا کہ ان کی ہتھلیوں سے عطر کی خوشبو آ رہی ہے، حالانکہ انہوں نے کوئی عطر یا خوشبو استعمال نہیں کی تھی۔احرام کی حالت میں ہونے کی وجہ سے وہ تھوڑی فکرمند ہوئیں اور انہوں نے اپنے ساتھ موجود ایک خاتون حاجی سے پوچھا کہ، میرے ہاتھوں سے عطر کی خوشبو آ رہی ہے جبکہ میں نے ہر چیز نئی خریدی تھی اور ایسی کسی چیز کو ہاتھ بھی نہیں لگایا، کیا اس سے میرے حج پر کوئی اثر پڑے گا؟جویریہ نے بتایا کہ خاتون کے مشورے پر انہوں نے کئی مرتبہ ہاتھ دھوئے، مگر خوشبو ختم نہ ہوئی۔ حیران کن طور پر یہ مہک مسلسل تین دن تک ان کے سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی پر محسوس ہوتی رہی اور تین دن بعد وہ خوشبو خود بخود غائب ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران میرے ساتھ موجود حاجی خواتین روزانہ آکر میراہاتھ سونگھتی تھیں۔جویریہ کے مطابق اس واقعے نے انہیں بے حد متاثر کیا اور وہ اسے اللہ تعالی کی خصوصی رحمت اور کرم سمجھتی ہیں۔