ایرانی نائب وزیر خارجہ

امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

تہران(انٹرنیشنل نیوز )ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایران نے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا۔الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے کہا کہ واقعے کے پیچھے ایران کا کوئی ہاتھ نہیں تھا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث اس نوعیت کے واقعات ارادی طور پر بھی پیش آ سکتے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سکیورٹی اور عسکری تنا کے ماحول میں غلط فہمیوں یا غیر متوقع واقعات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں