نیویارک(انٹرنیشنل نیوز ) اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ایران کی سرکاری خبر رساں ا دارے کے مطابق افغانستان سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کےلئے خیالات کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔
ایران کے سفیر کے مطابق امریکا اور ایران پاکستان کے ذریعے حتمی مسودے تک پہنچنے کےلئے خیالات اور آرا پیش کر رہے ہیں اور ان کا تبادلہ ہو رہا ہے، دونوں ممالک ابھی حتمی مسودے تک نہیں پہنچے، تاہم ہم اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایران کے سفیر نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے مسودے میں لبنان سمیت تمام علاقوں کو شامل کیا جائے گا۔