ہائبرڈ گاڑیوں

امریکہ میں ہائبرڈ گاڑیوں کا طوفان،پرانی کاروں کی قیمتوں نے ہوش اڑا دئیے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی توانائی بحران کے باعث ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں Toyota RAV4 ہائبرڈ استعمال شدہ کار مارکیٹ میں ایک غیر معمولی رجحان کی علامت بن گئی ہے۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا کی RAV4 ہائبرڈ گاڑی کے بعض استعمال شدہ ماڈلز اپنی اصل قیمت سے بھی زیادہ میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ بعض صورتوں میں یہ گاڑیاں نئی 2026 ماڈل سے بھی مہنگی پڑ رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق عام طور پر نئی گاڑیاں شو روم سے نکلتے ہی اپنی قدر کھو دیتی ہیں، تاہم RAV4 ہائبرڈ اس روایت کے برعکس رجحان دکھا رہی ہے اور استعمال شدہ ماڈلز کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محدود سپلائی اور ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب نے مارکیٹ میں اس غیر معمولی صورتحال کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی استعمال کریں، کم بل دیں! نئی پالیسی تیار ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطی میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا نے صارفین کو کم ایندھن خرچ کرنے والی گاڑیوں کی طرف راغب کیا ہے، جس کے باعث ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کار ماہرین کے مطابق یہ صورتحال امریکی آٹو مارکیٹ میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں روایتی قیمتوں کا اصول تبدیل ہو رہا ہے اور کچھ ماڈلز استعمال کے باوجود اپنی ویلیو برقرار رکھنے کے بجائے بڑھا رہے ہیں۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو ہائبرڈ گاڑیاں آنے والے سالوں میں مزید مہنگی اور زیادہ طلب والی ہو سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں