کٹھمنڈو(سپورٹس نیوز) نیپالی کوہ پیما داوا مانٹ ایورسٹ سے 6 دن بعد زندہ مل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داوا شرپا کے اہلخانہ نے اسے مردہ سمجھ کر آخری رسومات کی تیاریاں شروع کردی تھیں لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، داوا 6 روز تک مانٹ ایورسٹ پر لاپتہ رہنے کے بعد زندہ مل گیا۔
داوا کا کہنا ہے کہ برف پوش پہاڑ پر 6 دن برف چبا کراور جیبوں میں پڑی چاکلیٹس کھا کر گزارا کیا، لاپتا نہیں ہوا بلکہ آکسیجن سلینڈر خالی ہونے پر پیچھے رکنے پر مجبور ہوگیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق داوا کا اس وقت کٹھمنڈو کے اسپتال میں ڈی ہائیڈریشن، فروسٹ بائیٹ اور ایک ٹوٹی ہڈی کا علاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے نیپال کا رخ کرتے ہیں اور اس مہم جوئی کے دوران متعدد سیاح اپنی جان