ایران

خطے میں سمجھوتے کا خواب دیکھنے والے بہت بڑی تزویراتی غلطی کر رہے ہیں،ایران

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجبتی خامنہ ای کے مشیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران کے طاقتور ہونے سے متعلق مغرب کا دیرینہ ڈرانا خواب اب حقیقت بن گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران مزید مضبوط ہو رہا ہے اور تزویراتی نقشہ دوبارہ تشکیل دیا جا رہا ہے

ٹرمپ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کے لئے عارضی معاہدے کی ضرورت ہے، خطے میں سمجھوتے کا خواب دیکھنے والے بہت بڑی تزویراتی غلطی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے نئے توازن

علاقائی نظم کی تشکیل مزاحمتی محاذ کو کمزور کرکے ممکن نہیں، سفارتی خوش فہمیوں کی بھاری قیمت ہوتی ہے، پائیدار امن بے بنیاد دعوﺅں کے بجائے طاقت کے متوازن نظام میں پروان چڑھتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں