لاہورہائی کورٹ

لاہورہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا

لاہور(کورٹ نیوز ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا. جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ انسداددہشت گردی اور نیب کے کیسوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قتل، اقدامِ قتل، منشیات کیسز کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بینکنگ اپیلوں پر سماعت کرے گا. جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے روسٹر جاری کیا ہے واضح رہے کہ ججز روسٹر 4 جولائی تک نافذ العمل رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں