ایران

امریکا مذاکرات کے دوران منجمد اثاثوں کے 50 فیصد اجرا کرے،ایران کا مطالبہ

تہران(انٹرنیشنل نیوز )ایران نے امریکا سے مذاکرات کے دوران منجمد اثاثوں کے 50 فیصد اجرا کا مطالبہ کر دیا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے فورا بعد ان فنڈز کا کم از کم نصف حصہ ایران کو دستیاب ہونا چاہئے۔

غریب آبادی کے مطابق باقی رقم بھی معاہدے کے ایک سے دو ماہ کے اندر جاری کی جانی چاہئے، ایران کے مطابق اس کے اربوں ڈالر کے اثاثے عالمی پابندیوں کے باعث مختلف ممالک کے اکاﺅ نٹس میں منجمد ہیں، جن میں 1979 کے یرغمالی بحران سے متعلق فنڈز بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں