فضیلہ قاضی

شادی سے پہلے فضیلہ قاضی نے قیصر نظامانی کے سامنے کیا شرائط رکھیں؟ اداکارہ کا دلچسپ انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے شادی سے قبل اپنے شوہر قیصر نظامانی کے سامنے چند واضح شرائط رکھی تھیں۔

فضیلہ قاضی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میری اور قیصر نظامانی کی شادی طے ہو رہی تھی تو میں نے صاف الفاظ میں اپنے موقف سے آگاہ کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے قیصر سے کہا تھا کہ شادی کے بعد میں کام نہیں کروں گی اور اگر کبھی کام کیا بھی تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی صرف اپنے اوپر خرچ کروں گی، گھر کے اخراجات اور کچن کی ذمے داری مکمل طور پر آپ کی ہو گی۔فضیلہ قاضی نے بتایا کہ قیصر نظامانی نے ان تمام شرائط کو خوش دلی سے قبول کیا اور ہمیشہ گھر کی ذمے داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں اپنی مرضی سے گھر کا کھانا خود پکانا شروع کیا کیونکہ میرے شوہر خاندان کے لیے بہت کچھ کر رہے تھے، وقت گزرنے کے ساتھ اہلِ خانہ میرے ہاتھ کے کھانے کے اس قدر عادی ہو گئے کہ اب باہر کا یا کسی اور کے ہاتھ کا کھانا پسند نہیں کرتے۔فضیلہ قاضی نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر گھر میں باورچی رکھا بھی جائے تو وہ ایک ہفتے سے زیادہ نہیں چل پاتا کیونکہ گھر والے میرے ذائقے کے عادی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں