چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ 7 سال بعد شمالی کوریا کا اہم دورہ کریں گے

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے، تقریبا 7 سال بعد شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، 7 سال کے دوران یہ یہ ان کا پہلا دورہ ہو گا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں نے اس اہم ترین دورے سے متعلق اعلان کیا ہے۔

اس دورے کو چین کی جانب سے شمال مشرقی ایشیا میں اپنے اسٹریٹجک اثر و رسوخ کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب شمالی کوریا روس کے ساتھ اپنے تعلقات تیزی سے بڑھا رہا ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے حالیہ برسوں میں روس کے ساتھ قریبی تعاون بڑھایا ہے جس میں یوکرین جنگ کے تناظر میں فوجی تعاون بھی شامل بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب وہ دوبارہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں جو شمالی کوریا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور امدادی ذریعہ ہے۔انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے تجزیہ کار ولیم یانگ کے مطابق چین اس دورے کو پیانگ یانگ پر اپنا اثر و رسوخ بحال کرنے اور خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں