لاہور ہائیکورٹ

پنجاب میں ٹریفک کے بھاری جرمانوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(کورٹ نیوز) پنجاب میں ٹریفک کے بھاری جرمانوں اور گاڑیوں کے ٹیکس کے خلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست جمیلہ فاطمہ کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب کے شہریوں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جو آئینی طور پر درست نہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ بھاری ٹریفک چالان آئین سے متصادم ہیں اور شہریوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت سے ٹریفک جرمانوں اور گاڑیوں کے ٹیکس کی گزشتہ پانچ سال کی تفصیلات طلب کی جائیں۔مزید یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ عدالت بھاری ٹریفک چالانز کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں