ماسکو (انٹرنیشنل ںیوز) روس یوکرین جنگ کے دوران دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، روسی زیرِ قبضہ کریمیہ کے شہر سمفروپول پر یوکرین کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر سرگئی اکسیونوف کا کہنا ہے کہ حملہ غیر رہائشی عمارتوں پر کیا گیا۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 754 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں۔روسی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ روسی زیرِ کنٹرول علاقے ڈونیٹسک میں ایک مسافر بس پر یوکرین نے ڈرون حملہ کیا جس میں میں 8 شہری ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے۔