مبینہ زیادتی

حکومت پنجاب کا گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کا مقدمہ ہائی پروفائل ڈیکلیئر

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کے مقدمہ ہائی پروفائل ڈیکلیئر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے جس میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کیس کو ہائی پروفائل ڈیکلیئر کر تے ہوئے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کاکہنا ہےکہ پراسیکیوشن تفتیشی افسر کو لائن آف انکوائری دے گی اور مقدمے میں دفعات سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لاہور میں اسقاط حمل کے بعد گھریلو ملازمہ اسپتال میں دم توڑ گئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹان پولیس نے درج کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں