واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے باعث امریکی تیل کے ذخائر 22سال کی کم ترین سطح پرآگئے۔برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی تیل کےموجودہ ذخائر 10.6ملین بیرل کم ہوکر 1.57 ارب بیرل رہ گئے،ٹرمپ انتظامیہ تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلئے ذخائر تیزی سے استعمال کر رہی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق یورپ اور ایشیائی ممالک مشرق وسطی سے سپلائی میں کمی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں،آئندہ چند ہفتوں میں تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔