انمول پنکی

انمول پنکی پر منشیات و غیر قانونی اسلحہ کیسز، تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کیلئے مہلت مل گئی

کراچی (کورٹ نیوز) کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی و دیگر کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کے لیے مہلت دے دی۔

جمعرات کے روز گارڈن تھانے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے مقدمات کے چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف قتل اور منشیات برآمدگی کے مقدمات میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کو پیش نہ کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔عدالت نے کہا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چالان پیش ہونے تک ملزمہ کی فزیکل کسٹڈی کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں