نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل 7 جون کو ہوگا‘محسن نقوی فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل 7 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی فائنل کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔گروپ مرحلے کے میچز 7 سے 16 مارچ کے درمیان کھیلے گئے تھے، جبکہ 17 مارچ کو سیمی فائنلز کا انعقاد ہوا۔ پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

ایبٹ آباد اور لاہور وائٹس کے درمیان سیمی فائنل بارش سے متاثر ہوا اور پہلی اننگز کے بعد مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا، جس کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔ ایبٹ آباد نے گروپ مرحلے میں بہتر پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں