ممبئی (شوبز نیوز) مشہور بھارتی ٹی وی اداکارہ شلپا شندے نے اعتراف کیا ہے کہ میری جانب سے ڈرامہ سیریل بھابی جی گھر پر ہیں کے پروڈیوسر سنجے کوہلی کے خلاف دائر کیا گیا جنسی ہراسانی کا مقدمہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شلپا شندے نے بتایا کہ پروڈیوسرز کے ساتھ ادائیگیوں اور معاہدے کے تنازع کے سبب میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا، اس لیے میں نے یہ مقدمہ درج کروایا۔
شلپا شندے نے پہلی بار اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہراسانی کا الزام درست نہیں تھا، مقدمہ دائر کرنے کے بعد ہم دونوں کے درمیان عدالت سے باہر معاملات طے پا گئے تھے اور میری بقایا ادائیگیاں بھی کلیئر کر دی گئی تھیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کئی برس گزرنے کے بعد اب میرے اور ڈرامہ پروڈیوسر کے تعلقات بہتر ہو چکے ہیں اور میں اب دوبارہ ان کے ساتھ کام بھی کر رہی ہوں۔