یاسر حسین

اقرا عزیز و یاسر حسین کی شادی سے متعلق افواہوں پر سدرہ عزیز کا ردِعمل

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اقرا عزیز کی بڑی بہن سدرہ عزیز نے اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ کچھ سال سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یاسر حسین سے شادی کی وجہ سے اقرا عزیز کے شوبز کیریئر کو نقصان پہنچا ہے۔اب حال ہی میں ایک صارف نے پھر سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ کوئی اس حقیقت کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتا کہ اقرا عزیز کا کیریئر تب تک بہت شاندار تھا جب تک انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اب شادی کے بعد کوئی بھی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

اقرا عزیز کی بڑی بہن سدرہ عزیز نے سوشل میڈیا صارف کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں کہانیاں فرض کرنا چھوڑ دیں، اقرا عزیز نے ابھی ایک نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے اور اب اپنے دو بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور جلد ہی نئے پروجیکٹ پر کام شروع کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں