مودی

مودی کی ناکام پالیسیاں، بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا، جہاں بھارت میں نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نوجوانوں نے مودی سرکار کو چیلنج کرتے ہوئے کاکروچ پارٹی کی جانب سے نئی دہلی میں احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ پارٹی آہستہ آہستہ زور پکڑتی جائے گی کیونکہ بھارت کے اندر بےتحاشا تضادات اور گروہ بندی پائی جاتی ہے ۔

بھارت میں مودی سرکار نے ان گروہ بندیوں کو کم کرنے کے بجائے ان کو مزید مذہبی بنیادوں پر ہوا دے دی ہے، جہاں نوجوان جو نسلی، ذات اور مذہب کی بنیاد پر دھتکارے جا چکے ہیں، انہیں بھارت میں اپنا مستقبل تاریک نظر آتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کے کاکروچ پارٹی بےحد مقبول ہوتی جا رہی ہے ۔نیپال اور بنگلادیش کے بعد بھارت میں کاکروچ پارٹی کی جین زی انقلابی تحریک زور پکڑنے لگی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے کہا ہے کہ ہم اس تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور میں جلد بھارت آکر اس تحریک کو آگے بڑھاں گا۔

ابھیجیت دِپکے کا کہنا ہے کہ خدشہ ہےکہ مجھے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے گا لیکن مجھے کوئی پروا نہیں ہے۔رائٹرز کے مطابق بے روزگاری،کرپشن اور پیپرلیک نے کروڑوں طلبہ کی زندگیوں کو مذاق بنا دیا، یہی بحران اس تحریک کے اصل محرکات ہیں۔سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے مطابق مودی سرکار بھارت میں کسی بھی جین زی انقلاب سے بہت ڈری ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اور کرپشن پر نوجوانوں کا غصہ تباہ حال نظام کے خلاف ان کا حقیقی ردِعمل ہے۔ بھارت کی گرتی ہوئی معاشی صورتحال، گرتی ساکھ اور مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیاں عوامی غم و غصے کی بنیاد بن رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں