آئل ٹینکر

امریکی فوج کا بوٹسوانا کے پرچم بردارآئل ٹینکر کو ناکارہ بنانے کا دعوی

واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز) امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے بوٹسوانا کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا ہے۔آئل ٹینکر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جارہا تھا۔امریکی فوج کے مطابق یہ جہاز خالی تھا، تاہم اس کے عملے نے 24 گھنٹوں کے دوران راستہ تبدیل کرنے سے متعلق دی جانے والی متعدد وارننگز کو نظر انداز کیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 13 اپریل سے ایران کی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والی بحری آمدو رفت کی ناکہ بندی کے بعد اب تک 6 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے جبکہ 122 جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں