نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں گرمی بڑھے گی اور زیادہ بارشیں ہوں گی اور جون سے ویدر سسٹم ایل نینو کے بننے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت سمندروں کا درجہ حرارت 6 درجے تک بڑھ چکا ہے، جس سے 90 فیصد خدشہ ہے کہ ایل نینو جنم لے گا۔
اس سے دنیا بھر میں گرمی بڑھے گی اور زیادہ بارشیں ہوں گی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایل نینو ہماری دہلیز پر آچکا ہے۔ دنیا کو اس سے نمٹنے کے اتنی ہی شدت کے اقدامات کرنا ہوں گے جتنی شدت کا یہ بحران ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو روایتی ایندھن چھوڑ کر ری نیوایبل انرجی کی طرف جانا ہوگا۔ اندازہ ہے کہ ایل نینو نومبر تک جاری رہ سکتا ہے۔