گلوکارہ طاہرہ سید

عینی زیدی نے اپنی زندگی کی دکھ بھری کہانی سنا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ عینی زیدی نے یکے بعد دیگرے اپنے پیاروں کو کھونے کی انتہائی دکھ بھری کہانی سنا دی۔ ایک انٹرویو میں عینی زید نے بتایا کہ مجھے بس اس بات کا پچھتاوا ہے کہ میں نے اپنی والدہ کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارا۔اداکارہ نے بتایا کہ کچھ مہینوں کے وقفے سے ایک بعد ایک میرے بہنوئی، میرے شوہر اور میری والدہ کا انتقال ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ساتھ اپنے پیاروں کو کھونے کے غم کی وجہ سے میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور میں سمجھتی ہوں کہ ایسی صورتِ حال میں انسان کو اپنے آپ کو بہت مضبوط ظاہر کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔عینی زیدی نے کہا کہ انسان کو رو کر اپنے اندر چھپے غم کو باہر نکال کر دل کو ہلکا کرنا بہت ضروری ہے، چاہے اس عمل میں آپ کو جتنا بھی وقت لگ جائے،

اس کے بعد ہی آپ کے لیے زندگی میں آگے بڑھنا آسان ہو گا کیونکہ جب رونے کے بعد آپ کا دل ہلکا ہو جائے گا تو پھر صرف یادیں رہ جائیں گی جو کہ آگے بڑھنے میں مدد دیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورتِ حال میں کسی اچھے سائیکولجسٹ یا ڈاکٹر سے مشورہ لینا بھی اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں