این ہیلی

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی نے آسٹریلین بیٹرز کے اسپنرز کو کھیلنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیئے

سڈنی (سپورٹس نیوز) سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے، انہوں نے آسٹریلین بیٹرز کے اسپنرز کو کھیلنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیے۔این ہیلی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں علم دیگر ممالک کا لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے 50 اوور کا گیم مشکل ہو گیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تمام پرفارمنسز ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ارد گرد گھومتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 50 اوورز کی کرکٹ ٹیم میں کوئی بیٹر زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرتا، یہ بہت زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں، زیادہ باونڈریز مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسپنرز کے لیے آپ کو آگے بڑھ کر کھیلنا پڑتا ہے، اٹیک کرنا پڑتا ہے، پاکستان کے اسپنرز کے خلاف بال مس کرنے کے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میں بھی خود کو کوئی ماہر نہیں مانتا لیکن میں ڈین جونز کا ضرور ذکر کروں گا، وہ حریف اسپنرز کا اثر اپنے قدموں کا استعمال کر کے ختم کر دیتے تھے۔این ہیلی نے کہا کہ میں بھی کریز میں کھڑے ہو کر بال کا انتظار کرتا، سویپ یا کٹ شاٹ کھیلتا لیکن ڈین جونز بال کی لائن پر دوڑتے، ڈین جونز کو اگر آگے نکلنے کا موقع نہ ملتا تو وہ لیگ سائیڈ کے گیپ میں شاٹس کھیلتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں