سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ میں بیچ ویو پارک کی زمین نجی ادارے کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست دائر

کراچی(کورٹ نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل اور دیگر کی جانب سے کلفٹن کے بیچ ویو پارک کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے موقف اختیار کیا کہ کے ایم سی کی سٹی کونسل نے مارچ 2026 میں بیچ ویو پارک کی اراضی پر میوزیم کے قیام کی منظوری دی، جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا جانا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی پارک کی زمین کو نجی استعمال کے لیے مختص کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے، جبکہ سٹی کونسل میں قرارداد بھی غیر قانونی طریقے سے منظور کی گئی کیونکہ اجلاس سے قبل ایجنڈا اراکین کو فراہم نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق بیچ ویو پارک کو ماسٹر پلان کے تحت تحفظ حاصل ہے اور پارک کی زمین پر میوزیم یا دیگر تعمیرات عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ سٹی کونسل کی قرارداد قانونی اختیار سے تجاوز کے مترادف ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بیچ ویو پارک کی زمین کسی بھی نجی ادارے کو دینے اور وہاں کسی قسم کی تعمیرات کرنے سے روکا جائے۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں