تہران (انٹر نیشنل ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران لبنان میں کشیدگی میں اضافے کو برداشت نہیں کرے گا۔
محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا ایرانی مسلح افواج کے صبرکی بھی ایک حد ہے،ایران لبنان میں کشیدگی میں اضافے کو برداشت نہیں کرے گا،اور نہ ہی کسی بھی قسم کے ناکہ بندی کے تسلسل کی اجازت نہیں دے گا،آبنائے ہرمز ایران کی نگرانی اور انتظام کے تحت ہے۔