سونے کی قیمت

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہو گئی

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ میں فی گرام قیمت میں 11 درہم سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونا 544.25 درہم فی گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے جو گزشتہ روزکے اختتام پر 539.75 درہم تھا۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت دوبارہ بڑھ کر 504 درہم فی گرام ہو گئی ہے جبکہ پیر کو اس میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔ دیگر اقسام میں 21 قیراط سونا 483.25 درہم، 18 قیراط 414.25 درہم اور 14 قیراط 323 درہم فی گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ 4,517 ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر رہا جبکہ چاندی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 75.8 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اس وقت مشرق وسطی میں کشیدگی، خاص طور پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی اور ایران سے متعلق مذاکرات کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ امریکہ کے نان فارم پے رولز اور روزگار سے متعلق اہم رپورٹ کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے، جو معاشی صورتحال اور شرحِ سود کے مستقبل کے فیصلوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں