گالف

گالف کی گیندوں سے دنیا کا سب سے بڑا اہرام بنانے کا ریکارڈ

ٹیکساس (سپورٹس نیوز) امریکا میں گالف کے شوقین 3 افراد نے گالف کی گیندوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا اہرام تیار کر لیا۔امریکی ریاست ٹیکساس میں گالف کے شوقین 3 افراد مائیکل فر، ڈیبی رینالڈز اور ٹیری جانک پر مشتمل ٹیم نے اہرام کی تعمیر کے لیے 19ہزار 19 گولف کی گیندوں کا انتظام کیا۔

اس سے قبل 2022 میں امریکی ریاست پنسلوانیا کے زچری کریوڈا نے17 ہزار 575 گولف کی گیندوں سے اہرام تیار کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔بعد ازاں مائیکل فر، ڈیبی رینالڈز اور ٹیری جانک نے ستمبر 2025 میں یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تھی اور اب کچھ دن پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں