واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی تقریبا 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے جب کہ مربن خام تیل 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب ایران امریکا ڈیل میں پیش رفت نہ ہونے کے باوجود ایشیائی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ۔رپورٹ کے مطابق کورین کاسپی اور جاپان کا نکئی گزشتہ ہفتے کے ریکارڈ اضافے کے بعد پیر کو بھی مثبت دیکھا گیا ۔