ینگون (انٹرنیشنل نیوز)میانمار میں باغیوں کے زیر کنٹرول صوبے میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامکھم ٹان شپ کے گاں کانگ تات میں دھماکے سے 25 خواتین اور 30 مرد ہلاک ہوئے۔دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
کان میں ہونے والا دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ کئی کلو میٹر دور تک اس کی آواز سنی گئی اور آسمان پر کالے دھویں کے بادل چھا گئے۔حکومت مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ کان کنی کے دھماکا خیز مواد کے حادثاتی طور پر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا